اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIO Conference in Hyderabad ایس آئی او تلنگانہ کی 22 اور 23 اکتوبر کو حیدرآباد میں کانفرنس - طلبہ و نوجوانوں کی ماہرینِ تعلیم کے ذریعہ رہنمائی

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ ایس آئی او سماج کی تعمیرِ نو کا عزم لیکر اٹھی ہے اور مستقل اس عزم کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور طلبہ و نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت اور ان کی مختلف میدانوں جیسے تعلیمی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں استعداد سازی کا کام انجام دے رہی ہے۔ SIO Conference in Hyderabad

Etv Bharatایس آئی او، تلنگانہ کی 22اور23اکتوبر کوحیدرآباد میں کانفرنس
Etv Bharatایس آئی او، تلنگانہ کی 22اور23اکتوبر کوحیدرآباد میں کانفرنس

By

Published : Sep 22, 2022, 6:39 PM IST

ایس آئی او کے40 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں جس کے ذریعہ سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچنے اورا نہیں تنظیم سے قریب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی سلسلہ میں تلنگانہ کے بھی مختلف اضلاع اور شہروں میں کانفرنس و دیگر پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں، اسی کے حصہ کے طور شہرحیدرآباد میں بھی دوروزہ کانفرنس بعنوان 22،23 اکتوبر منعقد کی جائے گی۔ SIO Conference in Hyderabad

اس ضمن میں آج اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ،چھتہ بازار حیدرآباد میں کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین، ریاستی صدر ایس آئی او تلنگانہ نے کہا کہ 1982 میں ایس آئی او کا قیام میں عمل میں آیا اور امسال تنظیم کے قیام کے 40 سال مکمل ہوئے، ان 40سالوں میں ایس آئی او نے مختلف میدانوں میں بالعموم ملت اور بالخصوس طلبہ و نوجوانوں کی ہر محاذپر رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی او نے بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایک طرف پالیسی سازی پر توجہ دی تو وہیں تعلیمی اداروں کو سماجی طور پر حساس بنانے اور طلبہ میں سماجی مسائل کے تئیں حساسیت پیدا کرنے کی کوشش کی، اس کے علاوہ مسلم طلبہ و نوجوانوں کے اندر دینی حمیت بیدار کرنے اور ان کے اندرحصولِ تعلیم کے مقصد کو اجاگر کرنے کی طرف توجہ دی ہے۔ اس قسم کی بے شمارسرگرمیاں ایس آئی او ان برسوں میں انجام دیتی آئی ہے، اسی سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس آئی او نے مرکزی سطح پر 40 سالہ سفر کی تکمیل کے موقع سے وسیع پیمانے پر طلبہ برادری تک پہنچنے اور ان تک تنظیم کی فکر کو عام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ ریاستی کانفرنس بھی اسی کا حصہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے کانفرنسس نوجوانوں میں حساسیت بیدار کرنے اورمعاشرے کی سماجی، سیاسی اور تعلیمی صورتحال کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں، ایسے مواقع یقینی طور پرسماج میں تعمیری تبدیلی کی چنگاری فراہم کرسکتے ہیں ''۔

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ مولاناحامد محمد خان نے کہا کہ Jamat Islami Telangana on SIO ایس آئی او سماج کی تعمیرِ نو کا عزم لیکر اٹھی ہے اور مستقل اس عزم کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور طلبہ و نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت اور ان کی مختلف میدانوں جیسے تعلیمی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں استعداد سازی کا کام انجام دے رہی ہے، اسی مقصد کے پیشِ نظر اس کانفرنس کے ذریعہ عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر دوروزہ کانفرنس کے پوسٹر کا رسمِ اجراء بدست مولانا حامد محمد خان، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ عمل میں لایا گیا۔اس دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز اسلامی و ثقافتی نمائش ہوگی جس میں اسلامی تعلیمات اور مختلف مسائل کوماڈلس اور چارٹس کے ذریعہ سے پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ مختلف پروفیشنل سیشنس ہوں گے جس میں طلبہ و نوجوانوں کی ماہرینِ تعلیم کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی۔ کانفرنس کے دوسرے دن عوامی سیشن رہیں گے جس میں دن بھر مختلف سیشن میں ملک کی معروف شخصیات ملکی، ملی و سیاسی مسائل پر اپنے خیالات کے اظہار کے زریعہ بہتر لائحہ عمل پیش کریں گے۔ کانفرنس کی سرگرمیوں کے دوران طلبہ و نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ارتقاء کے لئے مختلف قسم کے مقابلہ جات منعقد کی جائیں گے جن میں حصہ لیتے ہوئے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، یہ مقابلہ جات حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں منعقدکئے جارہے ہیں۔ اس پریس میٹ میں برادر محمد قیام الدین،ریاستی سکریٹری ایس آئی او، برادر محمد فراز احمد،میڈیا کو آرڈینیٹر ایس آئی او، ڈاکٹرزبیر احمد خان،صدر ایس آئی او حیدرآباد، برادر محمدحماد الدین کانفرنس کنوینر،کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ نوجوانوں سے کثیر تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ SIO work on Education

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details