کوئلہ کے بلاکس کی نجی کاری کے خلاف تلنگانہ میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے ملازمین نے تیسرے دن بھی ہڑتال کیا اور اس فیصلہ کو واپس لینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔
نجی کاری کے خلاف سنگارینی کالریز ملازمین کا تیسرے دن بھی ہڑتال - تلنگانہ میں سنگارینی کالریز
کوئلہ کے بلاکس کی نجی کاری کے خلاف سنگارینی کالریز ملازمین کی تیسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے۔
اس موقع پر مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بیشتر ورکرس کی تنظیموں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ کسی بھی ناگہانی کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد ان کانوں کے قریب تعینات کردی گئی تھی۔پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا جنہوں نے مرکز کے اس فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔ تین دن سے یہ ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجہ میں کوئلہ کی پیداوار متاثر ہوئی۔اس ہڑتال کی حمایت مختلف ورکرس یونینوں نے کی۔ان یونینوں نے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
ملازمین نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے قدم کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر اس فیصلہ سے دستبرداری اختیار کی جائے۔