تلنگانہ میں بیشتر ٹفن سنٹرس میں جسمانی فاصلہ کی برقراری کے لئے ایک جگہ صرف دو افراد کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ان ٹفن سنٹرس میں کھانا سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ پارسلس کا بھی انتظام کیاگیا۔
ان ٹفن سنٹرس کے مالکین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گاہکوں کی تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔ان مالکین نے کہاکہ ہوٹلوں کو کھولنے سے پہلے ان کو جراثیم سے پاک بنایاگیا۔
منادر میں درشن کی شروعات ہوگئی تاہم کسی بھی قسم کے پرساد کو تقسیم نہیں کیاگیا۔اگرچہ کہ منادر کو آج صبح ہی سے کھول دیاگیا تھا تاہم درشن کرنے والوں کی کمی دیکھی گئی۔
درشن کے سوا،ارچنا اوردیگر کی اجازت دی گئی تھی۔جسمانی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے فُٹ مارکس بنائے گئے تھے۔ساتھ ہی قطاروں کے لئے بھی مناسب انتظام کیاگیا تھا۔تھرمل اسکریننگ اور سینی ٹائزرس کے استعمال کے بعد ہی منادر میں درشن کرنے والوں کواجازت دی گئی۔