اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدر آباد: محرم کے موقع پر احتیاط برتنے کی اپیل

شیعہ مذہبی رہنما نثار حسین حیدر آغا نے محرم کے آغاز پر عوام کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری و علم کی ایستادگی کرنے کی اپیل کی۔

shia cleric hussain hyder aga
حسین حیدر آغا

By

Published : Aug 20, 2020, 10:03 PM IST

حسین حیدر نے تمام عاشور خانوں کے ذمہ داروں کو حفظ ماتقدم کے طور پر عاشور خانوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے علم کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین سے ماسک اور سیناٹائزر کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے معصوم و کمسن بچوں کو زیارت کیلئے نہ لانے اور معمر افراد کو بھی عاشور خانوں سے آنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے درمیان محرم الحرم کا آغاز ہوا ہے، جس میں ہمیں احتیاط کے ساتھ ماتم و مجالس کا اہتمام کرنا ہے تا کہ ہماری وجہ سے وباء مزید نہ پھیلائیں، دوسروں کو تکلیف دینا حسینیوں کا شیوہ نہیں۔

مزید پڑھیں:

سری رام ساگر میں پھنسے ہرنوں کو بچایا گیا

انہوں نے کہا کہ کورونا کے درمیان بھی ماتم ہوگا، عزاداری بھی ہوگی لیکن احتیاط کے ساتھ ہوگی کسی وجہ سے ماتم نہیں رکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details