دھوکہ دہی مقدمہ میں ریتک روشن کو راحت - undefined
تلنگانہ ہائیکورٹ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ریتک روشن کو راحت ملی ہے۔
کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن میں درج دھوکہ دہی کے ایک مقدمہ میں ریتک کو ملزم بتایا گیا ہے۔
دھوکہ دہی کے معاملہ میں اداکارہ ریتک روشن اور دیگر کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے کی تلنگانہ ہائیکورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس کیس میں دائر کردہ درخواست پر ایک جوابی حلفنامہ کو چارہفتوں کے اندر داخل کرے۔
جسٹس جی سری دیوی نے ریتک روشن کے علاوہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کے تین ڈائرکٹرس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر یہ حکم جاری کیا ہے۔درخواست میں سائبرآباد کے کوکٹ پی ہاوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے کیس میں ان کی گرفتاری کے بشمول مزید کاروائی پر التوا جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 22 جون کو پولیس نے ششی کانت نامی مقامی نوجوان کی شکایت پر ریتک روشن کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا تھا۔ ریتک کوکٹ پلی میں واقع ہیلتھ کیر کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔
مقامی نوجوان نے فٹنس سنٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ یہاں وزن کم کرنے کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔
TAGGED:
ریتک روشن