اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پولیس ملازمین کی بہتری کے لئے کئی فلاحی اقدامات' - تلنگانہ خبریں

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں پولیس ملازمین کی بہتری کے لئے کئی فلاحی اقدامات کر رہی ہے۔

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی

By

Published : Oct 21, 2019, 1:19 PM IST

انہوں نے شہر حیدرآباد کے گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں منعقدہ پولیس یادگار شہیداں دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت 20منزلہ عصری پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے محکمہ پولیس کو انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے تاکہ بہتر پولیسنگ کی جاسکے۔
تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے کہا کہ جملہ 292ملازمین پولیس جو مختلف رینکس کے تھے نے ملک بھرمیں فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کو قربان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی پولیس نے تلنگانہ کے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ پولیس،لا اینڈ آرڈر کے نفاذ کی معمول کی اپنی ڈیوٹی،مفادات حاصلہ سے عوام کو بچانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پر مبنی پولیس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ورنگل میں کمسن لڑکی کی عصمت دری کے ملزم کو عدالت میں خصوصی سماعت کے ذریعہ مجرم قرار دینے کو یقینی بنانے کے لئے تلنگانہ پولیس کی نمایاں خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کی مساعی کے نتیجہ میں اس معاملہ کا جلد ریکارڈ 21دنوں میں سنایاگیا اور مجرم کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ڈی جی پی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے ملازمین پولیس کے لئے کئی اقدامات بشمول انشورنس، ایکس گریشیا کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مناسب انفراسٹرکچر اور آلات کی فراہمی کے ذریعہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری میں دلچسپی رکھتی ہیھ۔وزیرداخلہ اور ڈی جی پی نے بعد ازاں یادگار شہیداں پر پھول نچھاور کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کو قربان کرنے والے ملازمین پولیس کو یاد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details