اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما محمد سراج الدین کا انتقال - خواجہ ذاکر

بتایا گیا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Senior telangana congress leader mohammad siraj ud din dies due to corona
علامتی تصویر

By

Published : Jul 6, 2020, 4:33 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما اور متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیرمین اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس محمد سراج الدین کا اتوار کی رات حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل سراج الدین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سراج الدین کے اچانک انتقال پر کانگریس کے اقلیتی رہنما خواجہ ذاکر، میراج خان سید عظمت اللہ حسینی، محمد امتیاز اور دوسروں نے اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details