اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلاق ثلاثہ بل کے خلاف عدالت سے رجوع - صمدانی علی قادری

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی معروف مذہبی تنظیم سیرت النبی اکیڈمی نے طلاق ثلاثہ بل کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عزم کیا ہے۔

طلاق ثلاثہ بل کے خلاف عدالت سے رجوع

By

Published : Aug 1, 2019, 9:39 PM IST

اس سلسلے میں سیرت النبی اکیڈمی صدر صمدانی علی قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس بل کی مذمت کی ۔

طلاق ثلاثہ بل کے خلاف عدالت سے رجوع

انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو منظور کرتے ہوئے شریعت میں مداخلت کی گئی ہے جو مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اس بل کو انہوں نے غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے محض اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس مسئلے کو اٹھایا ہے_

صمدانی علی قادری نے کہا کہ جس وقت طلاق ثلاثہ بل پہلی مرتبہ لوک سبھا میں پیش کیا گیا اس وقت بھی سیرت النبی اکیڈمی واحد تنظیم تھی جس نے اس کو عدلیہ میں چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو گندی سیاست، غیر جمہوری اور مسلم دشمنی سے تعبیر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details