اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر سے متعلق تلنگانہ حکومت وضاحت کرے: جمعیت علما

حافظ پیر شبیر احمد نے حکومت کو انتباہ دیا کہ حکومت دس دن کے اندر مساجد کی تعمیر سے متعلق وضاحت کرے، ورنہ جمعیت علما ریاست بھر میں احتجاج منظم کرے گی۔

سیکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب
سیکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب

By

Published : Dec 22, 2020, 11:24 AM IST

تلنگانہ سیکریٹریٹ کی دو مساجد کے انہدام کے بعد وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے ماہ اکتوبر2020 میں سیکریٹریٹ کی دو مساجد تعمیر کرنے کا تیقن دیا تھا۔

سیکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب

اس ضمن میں جمعیت علما آندھرا و تلنگانہ کے صدر حافظ پیر شبیر احمد نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے علماء، مشائخ اور مسلم رہنماوں سے وعدہ کیا تھا کہ ماہ اکتوبر میں دونوں مساجد تعمیر کی جائیں گی۔ دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک مسجد کا سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔

ماہ اکتوبر میں مسلم رہنماوں نے مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل کی تو حکومت کے نمائندوں نے کہا کہ بلدی انتخابات کے بعد مساجد تعمیر کی جائیں گی- اب انتخابات ختم ہو چکے ہیں لیکن مساجد کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر حافظ پیر شبیر نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دس دن کے اندر مساجد کی تعمیر سے متعلق وضاحت کرے و دیگر صورت جمعیت علما ریاست بھر میں احتجاج منظم کرے گی۔

حکومت تلنگانہ نے سیکریٹریٹ کی ازسر نو تعمیر کے لیے اس عمارت کو منہدم کر دیا جس میں دو مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:'حق گوئی مسلمان کی پہچان ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details