اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: آر ٹی سی کی ہڑتال جاری، مسافر پریشان

حیدرآباد اور تلنگانہ کے دوسرے علاقوں کی سڑکوں سے آج بھی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں سڑکوں سے غائب رہیں۔

By

Published : Oct 30, 2019, 3:41 PM IST

تلنگانہ: آر ٹی سی کی ہڑتال جاری، مسافر پریشان

ملازمین نے ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کی سڑکوں پر بعض بسیں دکھائی دیں۔ بسوں کا روزانہ استعمال کرنے والے مسافرین کو اس احتجاج کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

تلنگانہ: آر ٹی سی کی ہڑتال جاری، مسافر پریشان
حیدرآباد کے دو بڑے بس اسٹیشن مہاتما گاندھی بس اسٹیشن اور جوبلی بس اسٹیشن تقریباً سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ 10400 آر ٹی سی بسیں ریاست بھر کے ڈپوز میں ہی رکی رہیں کیونکہ تقریباً 48000 ملازمین احتجاج پر ہیں۔
تلنگانہ: آر ٹی سی کی ہڑتال جاری، مسافر پریشان
محکمہ آر ٹی سی کے حکام عارضی ڈرائیوروں اور دوسرے ملازمین کی مدد سے چند بسیں چلا رہے ہیں۔ حیدرآباد اور بڑے شہروں بشمول نظام آباد، کریم نگر اور ورنگل میں مسافرین کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی آر ٹی سی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے حکومت کے طرز عمل پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان جماعتوں نے احتجاج کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعلی چندرشیکھرراو کی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے جنہوں نے احتجاج ملازمین کی خدمات سے دوبارہ استفادہ اور محکمہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے امکانات مسترد کر دیئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details