وہ ضلع کے ستوپلی ڈپو سے وابستہ تھی اور اس ہڑتال کے سبب مایوس تھی۔نیرجا دیوالی منانے کے لئے اپنے دو بچوں کے ساتھ پلے گوڑم علاقہ میں واقع اپنے مائیکے گئی تھی تاہم ہڑتال میں شرکت کرنے کے لئے اس کے دیگر ساتھی ملازمین سے فون کال آنے کے بعد نیرجا نے اپنے بچوں اور شوہر کو اپنے مائیکے میں ہی چھوڑ دیا اور اپنے مکان میں آکر یہ انتہائی اقدام کیا۔
آرٹی سی خاتون کنڈکٹر کی خودکشی
تلنگانہ آرٹی سی کی ایک خاتون کنڈکٹر نے خودکشی کرلی۔آرٹی سی کی ہڑتال کے سبب تنخواہ نہ ملنے اور ملازمت چلی جانے کے خوف و مایوسی کے عالم میں قبل ازیں بعض افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی جبکہ ایک شخص نے خودسوزی بھی کی تھی۔
آرٹی سی خاتون کنڈکٹر کی خودکشی
یہ سانحہ ضلع کھمم میں پیش آیا جس میں کھمم ڈپو سے وابستہ خاتون کنڈکٹر نیرجا نے ضلع کے کوی راج نگر علاقہ میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔اس واقع کی اطلاع پر آرٹی سی کی جے اے سی کے رہنماؤں نے اس کے گھر پہنچ کر غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس واقع پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔
Last Updated : Oct 28, 2019, 9:09 PM IST