اس کانفرنس میں ملک کے مستقبل اور طلباء کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف یونیورسٹییز سے طلباء نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم عبداللہ عظام کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عبداللہ عظام نے اس کانفرنس کی تفصیلات بتائی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں ملک کی ترقی پس پشت ڈال دی گئی ہے، ملک کی ترقی میں طلباء کا کردار کیا ہو؟ اس تعلق سے طلباء میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
حکومت کی جانب سے طلباء پر کئے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء سے خوفزدہ ہے اس لیے ان پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہے اور جن طلباء کے ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کا وقت ہے وہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں اسی لیے حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔