حیدرآباد:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرانے یقین ظاہر کیا کہ 3دسمبر کو کانگریس تمام 5 ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پانچ ریاستوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ رابرٹ وڈرا نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سارنگاپور کی ہنومان مندر کے درشن کئے اور گاندھی چوک علاقہ کی مسجد پہنچ کر دعا کی۔ انہوں نے بالاسدن علاقہ میں یتیم بچوں میں کپڑے تقسیم کیے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ماننا ہے کہ گاندھی خاندان کی وجہ سے ہی ملک کا روشن مستقبل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان