حیدرآباد کے امیرپیٹ چوراہے پرآج صبح کے وقت سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ٹو وہیلر پر کوکٹ پلی کی طرف جانے والے دو افراد نے اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور ایک فٹ پاتھ ریلنگ سے ٹکرا گیا ، جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے پی ایچ بی کالونی کا رہائشی، سریکاکولم ضلع سے تلعق رکھنے والے 24 سالہ گیریش گپتا نے اپنے دوست روی تیجا کے ساتھ، ٹو ہیلر پر کوکٹ پلی کی طرف تیزی سے جارہا تھا۔ جب وہ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن پہنچے تو گاڑی الٹ گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس حادثے میں گریش گپتا کا سر میٹرو اسٹیشن کی ریلنگ میں پھنس گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔