تلنگانہ کے وزیرخزانہ ہریش راو نے کہا ہے کہ ریاست نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران 11.5فیصد معاشی ترقی درج کی ہے۔
انہوں نے ریاست میں گزشتہ سات برسوں کے دوران معاشی صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران سات فیصد کی شرح ترقی کی ہے جب کہ تلنگانہ نے ملک سے تین فیصد زیادہ شرح ترقی کے نشانہ کو حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ ریاست نے کورونا کے عرصہ کے دوران بھی مثبت شرح ترقی حاصل کی ہے۔