صدر مسلم راشٹریہ منچ اندریش کمار کی زیر نگرانی جاری اس ایجنڈے کی ذمہ داری حیدرآبادی خاتون قادر النساء کو سونپی گئی ہے۔
قادر النساء فیس بک پر "ری یونیفکیشن آف سب کانٹ ینینٹ" نامی پیج کے ذریعے یوروپین یونین کی طرز پر بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کو متحدہ برصغیر میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔
اکھنڈ بھارت کے لیے مسلم راشٹریہ منچ کی مہم - اکھنڈ بھارت
آر ایس ایس کی مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے اکھنڈ بھارت کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔
اکھنڈ بھارت کےلیے مسلم راشٹریہ منچ کی مہم
قادر النساء سوشل میڈیا پر سیکولر ہندوستانیوں کے علاوہ متعدد کشمیریوں اور پاکستانیوں سے جڑی ہیں جو ان کی اس پہل کی ستائش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن ان کی محنت رنگ لائے گی۔
کشمیر کے بشمول پاکستان اور بنگلہ دیش کو متحد کرنے کی ذمہ داری سونپے جانے پر قادر النساء نے اندریش کمار کی ستائش کی۔