اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رمیش کمار کو دوبارہ ایس ای سی کی حیثیت سے بحال کریں' - آندھرپردیش کے چیف جسٹس

آندھرپردیش کے چیف جسٹس جتیندر کمار مہیشوری پر مشتمل بینچ نے رمیش کمار کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر یہ ہدایت دی، جنھیں 29 مئی کو ہائی کورٹ نے ایس ای سی کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔

restore ramesh kumar as sec
'رمیش کمار کو دوبارہ ایس ای سی کی حیثیت سے بحال کریں'

By

Published : Jul 22, 2020, 3:24 PM IST

آندھراپردیش کے گورنر بسو بھوسن ہری چندن نے آندھراپردیش حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیمگددہ رمیش کمار کو ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کے عہدے کی بحالی کے لئے ضروری کارروائی کرے۔

گورنر نے کہا ہے کہ یہ کارروائی تقریبا دو ماہ قبل جاری کردہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کی جائے۔

رمیش کمار کو لکھے گئے ایک خط میں گورنر کے سکریٹری نے آگاہ کیا کہ گورنر نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں بحیثیت ایس ای سی بحال کرنے کے لئے جلد کارروائی کرے۔

یہ پیشرفت دو روز بعد ہوئی جب ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نے گورنر سے ملاقات کی اور ان کے نوٹس میں لایا کہ انہیں دوبارہ بحال کرنے کے لئے ہائی کورٹ کے احکامات اور عدالت کے ہدایات کے تحت ہی درخوست منظور کی جائے۔

ہائی کورٹ نے 16 جولائی کو رمیش کمار کو گورنر سے ملاقات کرنے کو کہا تھا، مؤخر الذکر کے پاس اپنے حکم کے مطابق ایس ای سی کی تقرری کا اختیار ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ایس ای سی کے عہدے پر دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہ دے کر عدالت کی توہین کررہی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اگرچہ حکومت نے ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف عدالت عظمیٰ منتقل کیا لیکن عدالت عظمیٰ نے روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details