حیدرآباد میں یہ انکاؤنٹر نیشنل ہائی وے -44پر علی الصبح 6:30 بجے پیش آیا۔
حیدا آباد انکاوئٹر: پل پل کی جانکاری انکاؤنٹر کے بعد حیدرآباد پولیس نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح پولیس انکاؤنٹر میں 26 سالہ خاتون وٹرنری ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیس کے چار ملزم ہلاک ہوگئے۔سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سنجنار نے کہا کہ واقعہ صبح 6.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملزمان کو تفتیش کے لیے کرایم پلیس پر لے جایا گیاتھا۔
پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
واضع رہے کہ 27 نومبر کو حیدا آباد میں وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور تقل کا واقع پیش آیاتھا۔
سائبر آباد پولیس کے مطابق چار ملزمین کو 29نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمین کی شناخت محمد عارف،جی شیوا،جے نوین اور سی چنا کیشولو کے طورپر کی گئی تھی۔
ان تمام ملزمین کی عدالتی تحویل میں گزشتہ روز ہی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی اسپیشل آپریشنس ٹیم (ایس آئی ٹی) نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لئے ان کو واردات کے مقام پر لے جایا جائے۔
ان تمام ملزمین کو رات دیر گئے اس واردات کے مقام پر لے جانے کافیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس واقعہ کے بعد تمام ملزمین کے خلاف عوام کی جانب سے کافی برہمی ظاہر کی جارہی تھی۔
اسی دوران ان چاروں نے پولیس کے ہتھیار چھینتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔انکاونٹر کے مقام پر سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سنجنار سمیت پولیس کے سینئر عہدیدار پہنچ گئے۔یہ انکاونٹر واردات کے مقام سے چند میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
انکاونٹر کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے سائبر آباد پولیس کی ستائش کی۔عوام نے سائبرآباد پولیس کمشنر کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
حیدا آباد سمیت ملک بھر میں حیدا آباد پولیس کی ستائش کی جارہی ہے ۔
اس معاملے سے متعلق نربھیا ریپ متاثرہ کی والدہ آشا دیوی نے کہا کہ یہ خبر میرے ان زخموں پر مرہم ہے جو مجھے 2012 سے تکلیف دے رہی تھی۔
آشا دیوی نے کہا کہ ’کم سے کم ایک بیٹی کے ساتھ انصاف تو ہوا، میں پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔
اس واقعہ میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی خبر پر سماجی رابطہ کے ذرائع واٹس ایپ، ٹوئیٹر اور دیگر پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے۔انکاونٹر پر کئی لڑکیوں نے مسرت کا اظہار بھی کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اب ہمارے دلوں میں کوئی خوف نہیں ہے بلکہ ہم اب اپنے گھروں سے اطمیان سے نکالا کریں گے۔
مقتولہ ڈاکٹر کے والد نے بھی تلنگانہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اور اترپردیش پولیس اہلکاروں کو حیدرآباد پولیس سے سیکھنا اور ان سے ترغیب لینی چاہئے۔
دوسری جانب ملزمان کے اہلخانہ نے سوال اٹھایا کہ یہ انکاوئٹر غلط طریقے سےا نجام دیا گیا۔