مکہ مسجد کے اطراف پارکنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ضعیف العمر اور معذور افراد جو مکہ مسجد میں نماز ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں مسجد تک پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مکہ مسجد کے احاطے میں پارکنگ کی سہولت نہیں - مکہ مسجد
رواں برس ماہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مسجد میں مصلیوں کی تعداد میں کچھ حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس کے اہم وجوہات چار مینار پیدل راہرو پروجیکٹ اور اطراف و اکناف میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
مکہ مسجد کے اطراف پارکنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں،متعلقہ ویڈیو
محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے چار مینار کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے چاروں سمت راستے مسدود کردیئے گئے ہیں۔
مکہ مسجد کی تیاریوں کے سلسلے میں عبدالقدیر صدیقی مشتمل مکہ مسجد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام تیاریاں کر لی گئیں ہیں، باقی کام آخری مراحل میں ہیں۔
Last Updated : Apr 27, 2019, 8:17 PM IST