اردو

urdu

ETV Bharat / state

سات مئی کو یکم رمضان ہوگا

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں چاند نظر نہیں آنے کی وجہ سے کل یعنی پیر کو 30 شعبان المعظم اور 7 مئی کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

سات مئی کو یکم رمضان ہوگا

By

Published : May 5, 2019, 8:15 PM IST

ان علماء کا کہنا ہے کہ مئی کی 7 تاریخ کو پہلا رمضان ہوگا

مولانا سید محمد قبول باشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن، مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور مولانا سید کاظم پاشاہ قادری نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا۔

سات مئی کو یکم رمضان ہوگا

وہیں دوسری جانب نئی دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری صاحب نے اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا حالانکہ ملک بھر سے رؤیت ہلال سے رابطہ کیا گیا مگر کہیں سے چاند کی کوئی اطلاع نہیں ملی اسی وجہ سے یکم رمضان 7 مئی بروز منگل کو ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details