راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالا سبرامنیم کی موت سے موسیقی کی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے، جس کا پُر ہونا ناممکن ہے۔
'ایس پی بالا سبرامنیم میرے دل کے بہت قریب تھے' - فلمی دنیا
راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے کہا، موسیقی کی دنیا میں بالا سبرامنیم کی خدمات ایک نعمت کی طرح ہے۔ بالو ان گنت گیت، یادیں ہمارے درمیان چھوڑ گئے۔
'ایس پی بالا سبرامنیم میرے دل کے بہت قریب تھے'
راموجی راو نے کہا'بالو اب نہیں ہیں۔ یہ کہنا بڑا ہی تکلیف دہ مرحلہ ہے۔دل کو جھنجھوڑ دینے والی بات ہے۔ وہ ایک بہترین گلوکار تھے،میرے دل کے بہت قریب تھے،میرے چھوٹے بھائی تھے۔بالا سبرامنیم نہ صرف تیلگو قوم کےلیے باعث فخر تھے۔ بلکہ موسیقی کی دنیا میں ان کے 50 سالہ خدمات ایک نعمت کی طرح ہے۔ان کے گیت شہد کی مٹھاس بکھیرتے ہیں۔بالا سبرامنیم ان گنت گیت ان گنت یادیں ہمارے درمیان چھوڑ گئے ہیں، بالو ہم سب اشکبار آنکھوں سےتمہیں یاد کرتے ہیں۔'