اردو

urdu

ETV Bharat / state

کویتا نے،کےٹی آر کو راکھی باندھی - کےٹی آرنے رکشابندھن کی مبارکباد دی

تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کی شعبہ خواتین نے وزیر خزانہ ہریش راو کو راکھی باندھی۔

کویتا نے،کےٹی آر کو راکھی باندھی
کویتا نے،کےٹی آر کو راکھی باندھی

By

Published : Aug 3, 2020, 2:27 PM IST

سابق رکن پارلیمان نظام آباد(تلنگانہ)کے کویتا نے اپنے بھائی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کو رکشا بندھن کے موقع پر پرگتی بھون میں راکھی باندھی اور مٹھائی کھلائی۔

بعد ازاں انہوں نے رکن پارلیمان سنتوش کمار کو بھی راکھی باندھی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ، جی سدھارانی اور دیگر خواتین نے تارک راما راو کو راکھی باندھی جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر ہیں۔

اس موقع پر راتھوڑ نے کہا کہ یہ ایک عظیم تہوار ہے جس میں خواتین،اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنی محبت اور اٹوٹ وابستگی کا اظہار کرتی ہیں۔حکمران جماعت ٹی آرایس نے رکشھابندھن کی تقریب کی تصاویر کو پوسٹ کیا جو پرگتی بھون میں منعقد ہوئی تھی۔تارک راما راو نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ ان پوسٹز کو ری ٹوئیٹ کیا۔

برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کی شعبہ خواتین نے وزیر خزانہ ہریش راو کو راکھی باندھی جنہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو راکھی کی مبارکباد پیش کی۔اسی طرح وزیر عمارات وشوارع وی پرشانت ریڈی نے بھی ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ تہوار بھائی،بہن کی وابستگی کی علامت ہے۔

انہوں نے تمام بھائیوں اور بہنوں پر زور دیا کہ وہ اس تہوار کو کورونا کے پیش نظر حکومت کے اصولوں کے مطابق منائیں۔اسی دوران تلگو فلموں کی کئی اہم شخصیات نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا وائرس کے 983 نئے کیسز، 11 اموات

ABOUT THE AUTHOR

...view details