نرمل ضلع کے خانہ پور میں 11 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ عادل آباد ضلع کے سیری کونڈا علاقہ میں دس سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مانسون سرگرم
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مانسونی بارش جاری ہے۔ ضلع کریم نگر کے چیگرو مامڈی منڈل، ورنگل، ہنمکنڈہ، قاضی پیٹ، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ اضلاع کے کئی مقامات، سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد، اور کوہیڑا منڈلوں میں بارش ہوئی۔
بارش
کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل کے حسن پلی علاقہ میں 8 ملی میٹر، ضلع رنگاریڈی کے کڑتال میں 8 ملی میٹر، منچریال ضلع کے جے پور منڈل میں 8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ بارش کے نتیجہ میں کالیشورم، ایلم پلی پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یو این آئی