اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں مانسون کی دستک - مانسون

حیدرآباد میں جمعہ کی رات بھر بارش ہوئی جس کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔

حیدرآباد میں بایش

By

Published : Jul 20, 2019, 2:17 PM IST

جوبلی ہلز،بنجاراہلز، پنجہ گٹہ، مادھاپور، دلسکھ نگر، سرورنگر،کوتہ پیٹ، ایل بی نگر کے علاوہ پرانے شہر کے کئی مقامات پر ہوئی بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئی تھی جس پر جی ایچ ایم سی کے ایمرجنسی اسکواڈ نے شہر کے کئی مقامات پر سڑکوں سے پانی کی نکاسی کاکام کیا۔
اسمبلی، گاندھی بھون،پنجہ گٹہ، خیریت آباد میں مین ہولس کو کھولتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کی گئی، رات 10 بجے شروع بارش کا سلسلہ صبح کی اولین ساعتوں تک جاری رہا۔ مانسون کی آمد کے بعد سے کل رات پہلی بار زبردست بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے شہریوں کو گرمی سے راحت ملی۔ صبح بارش کا سلسلہ رک گیا لیکن آسمان ابر آلود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details