بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔
تلنگانہ میں بارش کاامکان - تلنگانہ میں بارش
آئندہ دو دنوں کے دوران شہر حیدرآباد میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تلنگانہ میں بارش کاامکان
اس نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران شہر حیدرآباد میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی داخل ہونے کا امکان ہے۔اس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں۔اسی دوران شمالی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ کا ہوا کا دباو اب شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں بنا ہوا ہے۔