اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے نتیجہ میں یہ بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی۔

تلنگانہ کےکئی مقابات پر بارش
تلنگانہ کےکئی مقابات پر بارش

By

Published : Sep 22, 2021, 4:03 PM IST

دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے نتیجہ میں یہ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

اضلاع کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،نرمل،نظام آباد،جگتیال،راجنا سرسلہ، وقارآباد،سنگاریڈی،میدک،کاماریڈی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے پرانے شہر میں موسلادھار بارش، گھروں کو نقصان

اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ریاست کے اضلاع کے کئی مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے, جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ کئی مقامات پربارش ہوگی۔

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے۔ اسی عرصہ کے دوران بیشتر مقامات پر بارش ہوئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details