اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کا آج اختتام

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و انچارج کمیونکیشنس پبلسٹی اینڈ میڈیا جے رام رمیش نے کہا کہ 'تلنگانہ میں آج شام یہ یاترا اختتام کو پہنچے گی۔' Bharat Jodo Yatra End in Telangana

تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کا آج اختتام
تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کا آج اختتام

By

Published : Nov 7, 2022, 10:59 AM IST

حیدرآباد:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و انچارج کمیونکیشنس پبلسٹی اینڈ میڈیا جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، پیر کو 9 بجے شب سے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں 13 روزہ سفر کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت جوڑو یاترا کا 61واں دن ہے۔ تلنگانہ میں آج شام یہ یاترا اختتام کو پہنچے گی جہاں پر 390 کلومیٹرس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ آج صبح راہل گاندھی نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ اس یاترا کا کاماریڈی ٹاؤن میں احیاء کیا۔ Bharat Jodo Yatra enter Maharashtra today

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو نہیں نکلی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے موقعے پر راہل گاندھی نے کرکٹ بھی کھیلا۔ تلنگانہ میں جمعہ کے روز بھارت جوڑو یاترا نہیں نکالی گئی تھی۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سات نومبر سے راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ یاترا پورے 13 دن مہاراشٹر کے پانچ اضلاع ناندیڑ، ہنگولی، واشم اور بلڈانہ اکولہ سے ہوتی ہوئی ایم پی جائے گی۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ضلع انچارجوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں مشن 2023 اور بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details