حیدرآباد:کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی 17نومبر کو تلنگانہ میں 5اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ راہل گاندھی روڈ شوز، اسٹریٹ کارنر میٹنگس اور جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔تلنگانہ کانگریس نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ تلنگانہ میں مہم چلائیں اور امکان ہے کہ ان کے دورہ کو اندرون دو دن قطعیت دے دیاجائے گا۔راہل گاندھی جمعہ کو حیدرآباد پہنچیں گے اور وہ اسمبلی حلقوں پِناپاکا،نرسم پیٹ، ورنگل ویسٹ، ورنگل ایسٹ اور راجندرنگر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔پِناپاکااسمبلی حلقہ سے ان کی مہم کاآغازہوگا، وہ اس حلقہ میں روڈشواوراسٹریٹ کارنرمیٹنگ میں حصہ لیں گے اور بعد ازاں نرسم پیٹ اسمبلی حلقہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ساتھ ہی ساتھ راہل گاندھی ورنگل ایسٹ اورورنگل ویسٹ اسمبلی حلقوں میں بھی مہم چلائیں گے۔راہل گاندھی راجندرنگر اسمبلی حلقہ میں بھی مہم چلانے کے بعد قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔
راہل گاندھی 17 نومبر کو تلنگانہ کے 5 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے
کانگریس کے سینئر لیڈرراہل گاندھی 17 نومبر کو تلنگانہ میں 5 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وہ روڈ شوز، اسٹریٹ کارنر میٹنگس اور جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ Telangana Assembly Election 2023
Published : Nov 16, 2023, 1:08 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ووٹ ذات اور مذہب کی بات کرنے سے نہیں بلکہ کام کرنے سے حاصل ہوتے ہیں: پرینکا گاندھی
واضح رہے کانگریس لیڈر راہل گاندھی تلنگانہ کے مختلف مقامات پر منعقدہ چناوی ریلیوں میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو اور مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔ راہل گاندھی نے ضلع ملگو میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا ہے۔ کے سی آر کے خلاف ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اس کی وجہ بی آر ایس اور بی جے پی کی ساز باز ہے۔