اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات معاملہ: پوری جگناتھ ای ڈی کے روبرو حاضر - حیدرآباد نیوز

چند دن پہلے ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن پر فلم ہدایت کار حیدرآباد کے بشیر باغ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں حاضرہوئے۔

پوری جگناتھ ای ڈی کے روبرو حاضر
پوری جگناتھ ای ڈی کے روبرو حاضر

By

Published : Aug 31, 2021, 5:55 PM IST

تیلگو فلموں کے مشہور ہدایت کار پوری جگناتھ، منشیات معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئے۔

چند دن پہلے ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن پر فلم ہدایت کار حیدرآبادکے بشیر باغ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں حاضرہوئے۔

ای ڈی نے 12فلمی شخصیات بشمول پوری جگناتھ کو سمن جاری کرتے ہوئے 2017میں سامنے آئے منشیات کے معاملہ کے سلسلہ میں رقم کی غیر قانونی منتقلی کے ضمن میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی.

یہ بھی پڑھیں:وقف املاک کے تحفظ کےلیےحکومت سنجیدہ: محمود علی

2017میں اس منشیات کے معاملہ نے تیلگو فلم انڈسٹری کو دہلا کررکھ دیا تھا۔محکمہ آبکاری ونشہ بندی نے پوری جگناتھ اور دیگر فلمی شخصیات کو سمن جاری کیا تھا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔

پوری جگناتھ دوسری مرتبہ منشیات کے معاملہ میں جانچ کرنے والے عہدیداروں کے روبرو حاضر ہوئے۔ای ڈی کے عہدیدار 22ستمبر تک مختلف فلمی شخصیات سے پوچھ گچھ کریں گے۔محکمہ آبکاری نے پہلے ہی عدالت میں منشیات معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details