کسان اور مزدور بچاؤ نعرے کے تحت ہر ضلع اور اسمبلی حلقے کی سطح پر پارٹی نے احتجاجی مظاہرے منظم کئے اور مخالف کسان قوانین سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔
اے آئی سی سی انچارج برائے تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے سنگا ریڈی میں احتجاج کی قیادت کی۔ صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، سابق نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا ، سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو، سابق ارکان پارلیمان سریش شیٹکر ، پونم پربھاکر ، متعلقہ رکن اسمبلی جگا ریڈی کے علاوہ ضلع کے دیگر رہنما احتجاج میں شریک تھے۔
طویل ریلی کی شکل میں کانگریس رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کےپاس پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مانکیم ٹیگور نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کی اقتدار میں دوبارہ واپسی کے مقصد سے متحرک ہوجائیں۔