ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں جاری احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج 28 ویں دن میں داخل
تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں طلبہ وطالبات نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج 28 ویں دن سے جاری رکھا ہے اور تاریخی چارمینار کے دامن میں نظامیہ طبی کالج و ہسپتال میں احتجاج جاری ہے۔
حیدرآباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج 28 ویں دن میں داخل
واضح رہے کہ اس احتجاج میں مشہور اداکار پرکاش راج شامل ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا-
آج بھی پولیس کی جانب سے احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی گئی۔ کالج انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، لیکن طلبا وطالبات نے اس قانون کو واپس لینے تک یہ احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:36 AM IST