اردو

urdu

حیدرآباد: پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 12, 2021, 2:49 PM IST

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں لاری اونرس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حیدرآباد: پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج
حیدرآباد: پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

حیدرآباد: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں لاری اونرس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر ان احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کامطالبہ کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

ان مظاہرین نے حیدرآباد۔ونستھلی پورم کے آٹونگر کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کچھ دیر کے لئے جام ہوگئی۔

احتجاجیوں نے پٹرول پمپ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم اشیا پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹیکس کے نتیجہ میںپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان محاصل کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو کم داموں پر پٹرولیم اشیا مل سکیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریت کی لاریوں کو روک کر ضبط کیا جارہا ہے۔اس طرح ان پر ظلم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوپی اے کے دور میں پٹرولیم اشیا کی قیمتیں کم تھیں تاہم بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے برسراقتدار آنے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details