پروفیسر کودنڈا رام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے ریاستی حکومت کی جانب سے راشن کارڈس کی عدم اجرائی کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حکومت نے اس ماہ کے اواخر تک راشن کارڈس جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم ہنوز راشن کارڈس جاری نہیں کئے گئے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہل شخص کو راشن کارڈ سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔ راشن کارڈس کے آروگیہ شری اسکیم سے لنک ہونے کی وجہ سے کئی افراد نے راشن کارڈس کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو ہورہی دشواریوں کے پیشِ نظر ان کو فوری طور پر کارڈس جاری کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے اور انسانی بنیادوں کے پیش نظر یہ کام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد مساجد کی شہادت معاملہ: 'سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا' وزیر داخلہ