اردو

urdu

By

Published : Oct 5, 2022, 5:02 PM IST

ETV Bharat / state

BRS party office in Delhi دہلی کے سردار پٹیل روڈ پر بی آر ایس آفس کی تیاریاں

دہلی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے دفتر کے قیام کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سردار پٹیل روڈ پر جودھ پور کا شاہی بنگلہ لیز پر حاصل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔BRS party office in Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے نام کو بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے طورپر تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے دفتر کے قیام کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سردار پٹیل روڈ پر جودھ پور کا شاہی بنگلہ لیز پر حاصل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے نئے دفتر کی عمارت کا انتخاب ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے سنتوش کمار نے کیا ہے۔بھارتیہ راشٹرا سمیتی، پارٹی کے اعلان کے پس منظر میں وسنت وہار میں ٹی آر ایس بھون کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ اس عمارت کی تعمیر اگلے 6ماہ میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلی تلنگانہ نے 2 ستمبر 2021 کو ٹی آر ایس بھون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 1200 مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس عمارت کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی ٹی آر ایس عمارت کے تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details