اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈینگو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر وعلاج

شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے وائرل فیور اور وبائی امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔روزآنہ تقریباً دو ہزار مریض نارائن گٹہ کے فیور اسپتال آرہے ہیں۔

وائرل فیور اور وبائی امراض

By

Published : Sep 7, 2019, 12:32 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:22 PM IST

فیور اسپتال کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر کے.شنکر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں اب اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

وائرل فیور اور وبائی امراض

شہر کی عوام ڈینگو بخار کو لے کر کافی فکر مند ہے لیکن شہر حیدرآباد میں ڈینگو کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
زیادہ تر لوگ وائرل فیور کے سبب متاثر ہوئے ہیں اس لیے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں تمام اقسام کے بخار کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک آؤٹ پیشنٹ خدمات فرہام کی جاری ہے دوائی دینے کے لیے 25 کاؤنٹر لگوائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر کے شنکر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور مچھروں سے ہونے والی بیماریوں سے خود کو بچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details