ٹی پی سی سی کے سربراہ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ پولیس کو کالوکنٹلہ(کےسی آر) کی نجی فوج کے طور پر کام نہیں کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ عوامی پراجکٹز کا معائنہ کرنا کا ان کا حق ہے۔
اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی کی عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامان ہے اور اساس کی وجہ لوگ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اتم نےکہا مصائب کے شکار عوام کے لیے کانگریس لڑرہی ہے۔
کانگریس کا ایک وفد جو منجیرا ڈیم کا معائنہ کرنے روانہ ہوئی جنھیں پولیس نے روک لیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ حکومت کا یہ رویہ کہاں تک درست ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ1012 کروڑ روپئے کے خرچ سے چار لاکھ ایکر سیراب کیا جاسکتا ہے جبکہ حکومت نے چھے سال میں ایس ایل بی سی کے کاموں کو مکمل نہیں کیا۔
کانگریس صدر نے کہا کالیشورم پرجیکٹ سے سنگور پرجیکٹ کو سیراب کرنے کا اعلان وزیر اعلی کے سی آر نے کیا ہے۔ مگر 30 ٹی ایم سی کی حد والے سنگور پرجیکٹ کو بھرنے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔