حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کے رام مندر بھومی پوجا کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل کو رسواکن قرار دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی داخل کی گئی ہے۔
اسدالدین اویسی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست - سپریم کورٹ
ایودھیا کیس فیصلہ کو مبینہ طور پر رسواکن قرار دینے کے الزام میں اسدالدین اویسی کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔
اینٹی ٹیرارسٹ فرنٹ آف انڈیا کے صدر ایڈوکیٹ وریش شنڈیلا کی جانب سے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف عرصی داخل کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بھومی پوجن سے قبل نیوز چینل پر سپریم کورٹ کے تقدس اور دانشمندی کے بارے میں رسواکن اور مبہم بیان دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رام مندر کے فیصلہ کے بعد دیے گئے بیان کے ذریعہ ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ مسلم فرقہ کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔