دھرمیندر پردھان نے کہا کہ' دیگر مسلم ممالک نے ایسا کیوں نہیں کیا کیوںکہ وہ جانتے ہیں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔'
دھرمیندر پردھان آج حیدرآباد میں سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے بورڈ رکن میں سکریٹری سوسائٹی جناب ظفر جاوید سے اقلیتوں کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کیا۔ جہاں کسی نے بھی کشمیر کے مسئلہ پر کسی قسم کا اعتراض یا احتجاج نہیں کیا۔
اس موقع پر ظفر جاوید نے مرکزی وزیر سے کہا کہ' بھارت کے لوگوں کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ آیا کشمیر کے مسئلہ پر مسلم ممالک یا پاکستان کا ردعمل کیا ہے‘ وہ تو صرف کشمیر میں امن چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے صرف کشمیر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ بعض ریاستوں کو جنہیں خصوصی موقف حاصل ہے‘ ان سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ کشمیر کے عوام مسلسل 49 روز سے کرفیو میں ہے‘ جہاں غذائی اشیاء، ادویات کی قلت ہیں‘ بیرونی دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔