اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: والدین نے بیٹی کو ہلاک کردیا

تلنگانہ میں ذلت ورسوائی کے نام پر قتل کی واردات پیش آئی۔

تلنگانہ: والدین نے بیٹی کو ہلاک کردیا
تلنگانہ: والدین نے بیٹی کو ہلاک کردیا

By

Published : Jun 9, 2020, 1:41 PM IST

ایک جوڑے نے اپنی حاملہ بیٹی کا اس وقت قتل کردیا جب ان کو پتہ چلا کہ اس کے جسمانی تعلقات نچلی ذات کے لڑکے سے ہوگئے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی۔

لڑکی کا تعلق وشیا طبقہ سے ہے اور لڑکے کا بویا ذات سے ہے۔تلنگانہ کے کلوکنٹلہ سے تعلق رکھنے والی 20سالہ دوئیا اے پی کے ضلع کرنول کے ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔اسی دوران اس کی محبت ایک لڑکے سے ہوگئی۔

کوویڈ-19لاک ڈاون کی وجہ دوئیا اپنے گھر واپس ہوگئی۔چند دنوں بعد اس کی ماں نے محسوس کیا کہ اس کی بیٹی حاملہ ہے اس نے اپنے شوہر کو اس بات سے واقف کروایا۔اس جوڑے نے اس کی پٹائی کی اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ حمل ساقط کروادے تاہم دوئیا نے اپنے والدین کے بات ماننے سے انکار کردیا۔اس نے بعد ازاں اپنے عاشق کا نام بتایا اور کہاکہ اس کا تعلق نچلی ذات سے ہے۔اس پر اس کے والدین برہم ہوگئے۔جب لڑکی نے کہا کہ اس نے لڑکے سے شادی کی ہے تو وہ بے عزتی محسوس کرنے لگے اور کہاکہ اس سے گاوں میں ان کی عزت نہیں رہے گی۔

برہم والدین نے بعد ازاں اس وقت لڑکی کا تکئے کی مدد سے گلا دبا کر اس کو ہلاک کردیا جب وہ سورہی تھی۔بعد ازاں ان افراد نے مقامی افراد سے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے دوئیا کی موت ہوگئی۔

انہوں نے لاش کی آخری رسومات کی کوشش کی تاہم ولیج ریوینو آفیسر کو لڑکی کی موت کے بارے میں پتہ چلا جس نے پولیس کو چوکس کیا۔ابتدا میں مشتبہ موت کا ایک معاملہ درج کرلیا گیا تاہم جانچ کے بعد اس معاملہ کو قتل کے معاملہ میں تبدیل کردیاگیا۔جانچ کے دوران اس کے والدین نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details