اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی نے بائیک سے صورتحال کا جائزہ لیا - ملک بھر میں لاک ڈاؤن

ضلع کے لوگوں کے نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے ایس پی نے مہینے کے آخر تک نرمل کو 'کورونا فری' ضلع بنانے کی بات کہی۔

ایس پی نے بائیک سے صورتحال کا جائزہ لیا
ایس پی نے بائیک سے صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Apr 14, 2020, 12:36 PM IST

کورونا وائرس کے باعث پوری دینا میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ-19 کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل کے ایس پی سسیدھر راجو نے بائیک سے شہر کے اہم سڑکوں، علاقوں اور جنکشن کا جائزہ لیا۔

انہوں نے لوگوں سے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کی اپیل کی۔

ضلع کے لوگوں کے نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مہینے کے آخر تک نرمل کو 'کورونا فری' ضلع بنانے کی بات کہی۔

راجو نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر نزلہ ، بخار اور کھانسی کی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر خود جانچ کروائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details