تلنگانہ میں کورونا کے کیسز برھنے کی وجہ حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ آج(منگل) رات نو بجے سے کرفیو نافذ ہوگا اور صبح پانچ بجے تک رہے گا۔اس ماہ کی 30 تاریخ تک ریاست میں یہ کرفیو نافذ رہے گا۔
تلنگانہ میں رات کا کرفیو نافذ - کرفیو نافذ
حکومت تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ آج(منگل) رات نو بجے سے کرفیو نافذ ہوگا اور صبح پانچ بجے تک رہے گا۔اس ماہ کی 30 تاریخ تک ریاست میں یہ کرفیو نافذ رہے گا۔
تلنگانہ میں رات کا کرفیو نافذ
کرفیو سے ہسپتالوں، فارمیسیز، لیابز کو چھوٹ رہے گی۔ رات 8 بجے تک دفاتر، دوکانیں اور ہوٹلز کو بند کرنے کے احکام دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تلنگانہ ہائیکورٹ نے پیر کے روز حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ دو دن میں کرفیو یا لاک ڈاون نافذ کرے۔