جگتیالا: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جگتیالا ضلع میں قام پی ایف آئی کے ہیڈکوارٹر میں اسلام پورہ کے عبدالسلام کی تلاش تیز کردی ہے۔ اس کی اطلاع دینے پر 2 لاکھ روپے کے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع نظام آباد کے ملاپلی مجاہد نگر کے محمد عبدالاحد اور آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے بوچیریڈی پلیم منڈل کے شیخ الیاس احمد کی بھی تلاش جاری ہے۔
گذشتہ سال 18 ستمبر کو این آئی اے نے نظام آباد کے 38 علاقوں میں بیک وقت چھاپے ماری کی اور ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے کارکنوں کو گرفتار کیا۔ عثمان پورہ کے محمد عرفان کو جگتیا لا کے سات علاقوں میں تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ساتھ ہی عبدالسلام کو بطور ملزم شامل کیا گیا۔ وہیں قومی تحقیقاتی ایجسنی نے عبدالسلام کے تعلق سے تازہ ترین انعام کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ اب این آئی اے کی گرفت سے باہر ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عبدالسلام کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اور وہ اسلام پورہ میں کرائے پر رہتے ہوئے کچھ سالوں سے فرنیچر کی ورکشاپ میں کام کرتا تھا۔