اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھاڑیوں سے نومولود بچہ برآمد - نومولود بچہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں ایک نومولود بچہ جھاڑیوں سے برآمد ہوا ہے۔

جھاڑیوں سے نومولود بچہ برآمد

By

Published : Jul 11, 2019, 12:36 PM IST

جھانسی روڈ پر جھاڑیوں سے بچہ کے رونے کی آواز سن کر مقامی افراد نے جھاڑیوں کی تلاشی لی اس دوران انھیں چند گھنٹے قبل پیدا بچہ دکھائی دیا۔

مقامی افراد نے بچہ کو وہاں سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی اور بچہ کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں جانچ شروع کردی ہے۔

10 دن قبل یعنی یکم جولائی کو بھی ضلع کے رائیکل منڈل میں ایک نومولود بچہ کی لاش جھاڑیوں میں ملی تھی۔چرلہ کنڈاپور گاوں کے نواح میں مقامی افراد نے جھاڑیوں میں نومولود بچہ کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details