اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ڈی ٹی وی کے مالکان کو ممبئی ایئر پورٹ پر روکا گیا

ممبئی ایئر پورٹ کے افسران نے این ڈی ٹی وی کے مالکان کو جہاز پر سفر کرنے سے قبل ممبئی ایئر پورٹ پرروک دیا گیا، کیونکہ سی بی آئی نے اس کی درخواست کی تھی۔

By

Published : Aug 10, 2019, 9:51 AM IST

پرنئے

معروف نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے بانیان صحافی پرنئے اور رادھیکا رائے سے سی بی آئی منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ'یہ میڈیا کی آزادی ختم کرنے کی کوشش ہے'۔

بیان کے مطابق' یہ بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، این ڈی ٹی وی کے بانی پرنئے اور رادھیکا رائے کو آج ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

دونوں صحافیوں کا 16 اگست تک واپسی کا ٹکٹ تھا یعنی کہ ایک ہفتے کے بعد وہ دونوں بھارت واپس آجاتے، ان دونوں کومبینہ فرضی بد عنوانی کے معاملے میں روکا گیا جو سی بی آئی کی جانب سے دو برس قبل دائر کی گئی تھی۔

حالانکہ دونوں مالکان سی بی آئی کی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔
اس طرح کے معاملات جیسے کہ میڈیا مالکان پر چھاپہ ماری کاروائی ایک طرح کا انتباہ ہے کہ میڈیا کو کسی نظریے پر گامزن کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details