اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمان ہندوستانی تھے اور رہیں گے' - راشٹریہ منچ ڈاکٹر شاہد اختر کا بیان

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور ریاستی کنوینر سے ملاقات کی۔

مسلمان ہندوستانی تھے اور رہیں گے
مسلمان ہندوستانی تھے اور رہیں گے

By

Published : Nov 29, 2019, 5:56 PM IST

ریاست تلنگانہ میں قومی کنوینر مسلم راشٹریہ منچ ڈاکٹر شاہد اختر نے تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ کا دورہ کیا اور ریاستی کنوینر سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی تفصیلات حاصل کیں۔

تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ایم اے ستار و معاون کنوینر سید فیاض احمد نے انہیں منچ کی کارکردگی سے واقف کروایا۔

مسلمان ہندوستانی تھے اور رہیں گے

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اختر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاست میں مسلم راشٹریہ منچ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملک میں این آر سی سے متعلق مسلم طبقے میں پائی جانی والی بے چینی کے تعلق سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ این آر سی ایک عمل ہے جو ہر دس برس کے بعد انجام دیا جاتا ہے جس سے شہریوں سے متعلق معلومات ملک کی آبادی اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ جمع کیا جاتا ہے یہ دنیا کے ہر ملک میں کیا جاتا ہے۔

کنوینر مسلم راشٹریہ منچ نے این آر سی سے مسلمانوں کو خوفزدہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھارتی تھے اور رہیں گے انہیں اس ملک سے نہیں نکالا جاسکتا۔

انہوں نے مسلمانوں کو افواہوں پر توجہ نہ دینے کے علاوہ اپنے ضروری دستاویزات بنالینے اور انہیں درست کروالینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details