پہاڑی شریف، حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے نواحی علاقہ بالاپور میں ایک بدمعاش کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ پرانی دشمنی کے پس منظر میں کچھ بدمعاشوں نے منصوبہ بندی کے مطابق مقتول کو گھیر لیا اور اس کے پرائیویٹ پارٹ کاٹ کر اسے درجنوں وار کر کے قتل کر دیا۔ مہیشورم کی ڈی سی پی سنیتا اور بالاپور کے انسپکٹر وینکٹ ریڈی کے مطابق، محمد مبارک سگار عرف مبین ٹائیگر (33 سالہ) بالاپور اور دیگر کئی بستیوں میں ایک روڈی شیٹر کے طور پر پولیس ریکارڈ میں درج ہے۔ اس کے خلاف دو قتل، 5 اقدام قتل اور چوری سمیت 23 مقدمات درج ہیں۔ حال ہی میں سگار نے اپنے ایک جاننے والے سے گھوڑا اور دوسرے سے دو پہیہ گاڑی خریدی۔ پہلے اس نے کہا کہ وہ پیسے دے گا، پھر وہ ان سے ٹال مٹول کرنے لگا۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر پیسے مانگے تو جان سے مار دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
گوا میں خاتون سی ای او نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا، کرناٹک میں لاش کے ساتھ گرفتار
متاثرین نے عادل، عامر اور حسین کے بارے میں بتایا۔ جو راجیندر نگر اور بندلہ گوڑا کے رہائشی افراد کے جاننے والے تھے۔ انہوں نے اس معاملہ کو حل کرنے کو کہا۔ منصوبے کے مطابق، عادل، عامر اور حسین نے بدھ کی آدھی رات کو مبارک سگار عرف مبین ٹائیگر کو جل پلی بلایا۔ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی اس درمیان انہوں نے گھوڑے اور موٹر سائیکل کے مسئلہ کے بارے میں پوچھا۔ مبارک سگار عرف مبین ٹائیگر نے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ موقع پر گرما گرم بحث ہوئی۔ تصادم کے نتیجے میں عادل، عامر، حسین اور تین دیگر افراد نے مبارک سگار عرف مبین ٹائیگر پر چھریوں سے حملہ کردیا۔ دس بار اندھا دھند وار کرنے کے بعد مبارک سگار عرف مبین ٹائیگر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ قاتل اس سے بھی باز نہیں آئے۔ انہوں نے اس کی شرمگاہ کاٹ دی۔ تینوں ملزمان نے بالاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی ہے۔