اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا کی وباء بلا کسی تفریق مذہب و ملت عوام میں پھیل رہی ہے'

مفتی سید صادق محی الدین نے موجودہ مہلک کورونا وائرس کی وباء کو عالمی وباء قرار دیا، جس کے باعث سارا عالم اضطراب، ڈر و خوف کے عالم میں مبتلاء ہے۔ دنیا کے کئی ممالک اس مہلک کووڈ۔19 کی وباء کی وجہ بے بس نظر آرہے ہیں۔

مفتی سید صادق محی الدین
مفتی سید صادق محی الدین

By

Published : Apr 12, 2020, 4:02 PM IST

وہیں دوسری جانب اس موذی وباء کا احاطہ بڑھتے ہوئے بھارت میں بھی تیزی سے پھیل گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مفتی سید صادق محی الدین کہا کہ وائرس کی وباء بلا کسی تفریق مذہب و ملت عوام میں پھیل رہی ہے، اس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لہذا کسی خاص جماعت یا مذہب پر متعصبانہ انداز میں الزام عائد کرنا نامناسب ہے، جس سے قومی اتحاد سالمیت و ہم آہنگی متاثر ہونے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں، یہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر دستوری ہے۔

انہوں نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ایک گوشہ کی جانب سے جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے، کیوں کہ تبلیغی جماعت کا اجتماع لاک ڈاؤن سے قبل ہی منعقد ہوا تھا، جس کی وجہ انہیں مورود الزام ٹھہرانا نامناسب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details