اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں کی دعا سے لڑکا موت کے منہ سے واپس - موت کے منہ سے واپس

ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں ڈینگو اور جوائنڈس کی بیماری میں مبتلا پِلالامری کے 18 برس کے گندھم کِرن کو ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق یہ کہہ کر گھر لے جانے کو کہا گیا تھا کہ وہ چند گھنٹوں تک ہی زندہ رہ سکتا ہے۔

ماں کی دعا سے لڑکا موت کے منہ سے واپس

By

Published : Jul 11, 2019, 12:09 PM IST

Updated : Jul 11, 2019, 12:17 PM IST

آخری رسومات کی تیاریوں کے دوران کِرن کو ہوش آنے لگا تو مقامی میڈکل پرکٹشنر راجا بابو ریڑی نے ٹیلیفون کے ذریعے کِرن کے ڈاکٹر کی ہدایت پر انجیکشنز اور دوائی دے دی۔

ماں کی دعا سے لڑکا موت کے منہ سے واپس

تین دن کے علاج و معالجے کے بعد کِرن کو ہوش آنے لگا اور بات کرنے کے قابل ہوا۔

لڑکے کی ماں گندھم سائدما نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرن کو گھر لایا گیا ہے اور ہلکی غذا کے ساتھ میڈیٹیشن بھی جاری ہے۔

سائدما کے مطابق دعاوں کے باعث اس کے بیٹے کی جان بچی ہے۔

کِرن بی ایس سی(بیچلرز) کا طالب علم ہے اور سُوریاپت کالج میں زیر تعلیم ہے۔

کِرن کو اُلٹی آنے کے باعث 26 جون کے دن ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 11, 2019, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details