اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ انتخابات: اب تک 618 پرچہ نامزدگیاں داخل

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

Telangana Assembly
Telangana Assembly

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 2:17 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں وصول پرچہ نامزدگیوں کے بارے میں ریٹرننگ آفیسرس نے رپورٹ داخل کردی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ بیان میں چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز 5بجے شام تک جملہ 618امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ گذشتہ روز مدھول اور وائرا حلقوں سے ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ 10نومبر پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ بی آر ایس سربراہ و ریاست کے وزیراعلی کے سی آر نے بھی آج ہی گجویل حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: ایم آئی ایم تمام نو سیٹوں پر کامیاب ہوگی: اکبر الدین اویسی

وہیں دوسری جانب بی آر ایس کے امیدوارکے پربھاکر ریڈی نے آج ایمبولنس میں پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے حلقہ دوباک کے امیدوار ہیں جن پر انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا۔ پربھاکر ریڈی نے جو گذشتہ دس دنوں سے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں آج اسپتال سے ایمبولنس میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔وہ ایمبولنس سے اپنے حامیوں، مددگاروں اور بی آر ایس کے کارکنوں کی مدد سے ایمبولنس سے اتر کر وہیل چیر پر بیٹھے اور پھر دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details