محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی آندھراپردیش کے وجیانگرم،وشاکھاپٹنم،مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور یانم میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ پیر سے آئندہ تین دنوں تک تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔جبکہ 29اور30ستمبر کو جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اوررائل سیما میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی اور یانم میں بعض مقامات یا پھر ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔تلنگانہ کے اضلاع منچریال اور کاماریڈی میں بارش ہوئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات کے ساتھ ساتھ ساحلی اے پی اور یانم کے بعض مقامات پر بھی بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل